بدھ, فروری ۵, ۲۰۲۵
2.7 C
Srinagar

محبوبہ اور عمر کو ہمارے ساتھ کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم انہیں سیکولر نظر آتے ہیں: شہنواز حسین

سری نگر، بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ آج جنہیں ہم فرقہ پرست لگتے ہیں اتحاد کرتے وقت ہم انہیں سیکولرنظر آتے ہیں۔

گذشتہ شام یہاں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شہنواز حیسن نے کہا ‘آج ہم محبوبہ مفتی اور عمرعبداللہ کو فرقہ پرست لگتے ہیں لیکن جب انہیں ہمارے ساتھ حکومت بنانا ہوتی ہے تو ہم انہیں بہت ہی سیکولر لگتے ہیں، ہم سے الگ ہوتے ہیں تو ہم میں کمیاں نکالنے لگتے ہیں’۔

انہوں نے کہا ‘میں کشمیر سے اتنی محبت کرتا ہوں جتنی ایک کشمیری کشمیر سے محبت کرتا ہے، میں نے بحیثیت وزیر شہری ہوا بازی سری نگر میں خوبصورت ائر پورٹ بنایا اور وہاں سے پہلی حج پرواز کو میں نے وداع کیا، جب بھی کشمیر کے لوگ مجھ سے ملتے ہیں تو میں بہاری بن کے نہیں بلکہ کشمیری بن کے ان کے کام کرتا ہوں’۔

نریندر مودی کو جموں کشمیرکا غمخوار قرار دیتے ہوئے شہنواز نے کہا ‘جموں کشمیر کا بھلا مودی جی ہی کرسکتا ہے، میں جموں کشمیر کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو ہندوستان سے اچھا ملک اور ہند سے اچھا دوست نہیں ملنے والا ہے، آپ ساتھ چلیں جو مشکلات ہیں انہیں بھی دورکیا جائےگا’۔

وادی میں رواں انتخابات کے دوران بی جے پی کی پوزیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا ‘اس بار موسم بھی اچھا ہے اور وادی میں کنول کا پھول بھی کھلے گا، بی جے پی وادی کی سیٹوں پر بھی کمال کر دکھائے گی اور چناؤ کے نتائج کے بعد یہ بڑی خبر ہوگی کہ وادی میں کنول کھلا ہے’۔

شہنواز نے کہا کہ رواں عام انتخابات نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کے چناؤ ہیں یہ چناؤ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے لئے نہیں ہیں یہ دونوں مودی جی کی مخالفت تو کر رہے ہیں لیکن مرکزمیں کس طرح کی سرکار بنے اس میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img