اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

وسطی کشمیر میں معمولات زندگی بحال، ریل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بحال

سری نگر:عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے خلاف مزاحمتی قیادت کی طرف سے یک روزہ ہڑتال کال کے بعد جمعہ کے روز وسطی کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہوئے۔

گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے تمام علاقوں میں جمعہ کی صبح ہی بازار کھل گئے اور سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں اور دیگر دفتروں اور بنکوں میں بھی کام کاج بحال ہوا۔


بڈگام اور گاندر بل اضلاع میں بھی جمعہ کے روز معمولات زندگی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔دونوں اضلاع میں جمعہ کی صبح ہی تمام بازاروں میں دکان و دیگر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئیں اور سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہی۔

پولنگ اور مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر وادی میں ریل سروس اور وسطی کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیت جمعہ کو یک روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال ہوئیں۔

ایک سینئر ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی میں جمعہ کے روز ٹرین سروس بحال کی گئی اور تمام ٹریکوں پر سروس حسب معمول جاری رہے گی۔


انہوں نے کہا کہ ریلوے محکمہ انتظامیہ خا ص کر پولیس جو ٹرین سروس کو بند کرنے یا بحال کرنے کا فیصلہ لیتےہیں، کی ہدایات پر عمل کرتا ہے تاکہ مسافروں، ریلوے عملے اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔


وسطی کشمیر میں گذشتہ رات موبائیل انٹر نیٹ سروس بھی بحال کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ انتخابات کے پیش نظر سری نگر پارلیانی حلقے جو سری نگر، بڈگام اور گاندر بل اضلاع پر مشتمل ہے، میں جمعرات کی صبح بنا بر احتیاط موبائیل انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی تھی جس کو بحال کیا گیا ہے۔
تاہم براڈ بینڈ اورپوائنٹ ٹو پوائنٹ انٹرنیٹ سروسز حسب معمول جاری رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے خلاف مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے پیش نظر وسطی کشمیر میں مکمل رہی۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img