بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

عام اِنتخابات ۔ 2019ء:  ریاست میں پولنگ کے پہلے مرحلے میں ووٹروں کا جوش و خروش

جموں/آج کی صبح اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے نہایت ہی موزون تھی ۔ صبح سویرے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں اور پھر دِن ڈھلنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بہتری نے جمہوریت کے اِس تہوار کو اور بھی دوبالا کردیا۔
پارلیمانی اِنتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاست کے دو پارلیمانی حلقوں بارہمولہ اور جموں جو سات ضلعوں بارہمولہ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ،جموں ،سانبہ ، راجوری اور پونچھ میں ووٹ ڈالے گئے ۔آج صبح 7بجے جب پولنگ کا عمل شروع ہوا تو ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی جسے ووٹروں کے ولولے اور جوش وخروش کی بھرپور عکاسی ہوتی تھی۔
اکثر مقامات پر پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے نوجوانوں خاص طور سے ماوا کرورہ اور ڈانگر پولنگ مراکز پر تانشی اور نیشا نامی ووٹروں کا عزم دیکھنے سے بنتا تھااور وہ اپنے من پسند اُمیدواروں کو منتخب کرنے کے لئے بے چین نظر آرہے تھے۔ اکثر مقامات پر خواتین ووٹروں کی تعداد ووٹروں سے زیادہ ہے جس سے واضع ہو جاتا ہے کہ عام لوگوں میں جمہوریت کی جڑیں کتنی پیوست ہوچکی ہے۔
بابا گیان سنگھ جن کی عمر 102برس تھی نے پولنگ سٹیشن ماوا کرورہ اکھنور میں ووٹ ڈالا اور اسی طرح کھور حلقے میں 85برس عمر کے بنسی لال نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔اسی طرح گورنمنٹ ہائیر سکینڈر ی سکول پلان والا چھن میں 95برس کی سروتی دیوی اور 100برس کی دھنو دیوی نے اپنا ووٹ ڈالا۔دیہی علاقوں میں کافی تعداد میں ووٹر اپنے روایتی ملبوسات پہن کر پولنگ مراکز پر ووٹ ڈالنے آئے تھے۔بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں بھی مناظر کچھ مختلف نہیں تھے۔اس موسم میں وادی میں موسم بہار کی بھی شروعات ہوتی ہے اور ہر طرف کونپلیں کھلنے کے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔یہاں بھی لوگ صبح سے بھی لمبی لمبی قطاروں میں بیٹھ کر ووٹ ڈالنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے ۔
خاص طور سے لڈورہ ، سنگرامہ،ووسن ،نائید کھئی ،ملہ پورہ ،ملنگام ، مٹی پورہ اور دیگر علاقوں میں کافی تعداد میں لوگ قطاروں میں دیکھے گئے۔پُر عزم ووٹروں نے گورنمنٹ میڈل سکول کے پی پائین پٹن میں کافی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا او ریہاں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کی اچھی خاصی تعداد
موجودتھی۔چنائو کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پولنگ مراکز پر تمام سہولیات بہم کرائی گئی تھیں۔

رپورٹ: سرکاری ترجمان

Popular Categories

spot_imgspot_img