سری نگر/صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں دربار مُو کے سلسلے میں اِنتظامات کا جائزہ لیا۔جموں میں مُو دفاتر26اپریل کو بند ہوں گے اور سرینگر میں6؍مئی کو دوبارہ کھلیں گے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے دربار مُو ملازمین کے لئے رہائشی سہولیات کے علاوہ سرکاری کواٹروں میں صفائی ستھرائی کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ مُو ملازمین کے لئے مختلف کالونیوں اورہوٹلوں میں سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے محکمہ اسٹیٹس نے کئی ٹیموں کو تعینات کیا ہے ۔جب کہ متعلقہ محکموں کو سرکاری کواٹروں میں مرمت اور تجدیدی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔اس کے علاوہ محکمہ پھولبانی کو شہر سرینگر کو جاذب نظر بنانے کے لئے لازمی اقدامات کرنے اور ایم اے رود پر فواروں کو چلانے کی ہدایت دی گئی۔۔صوبائی کمشنر نے پولیس کو سیکریٹریٹ اورملازمین کے رہائشی کواٹروںمیں حفاظتی بندوبست کو حتمی شکل دینے کے احکامات صادر کئے گئے۔