ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

نوجوان بڑھ چڑھ ووٹنگ کریں: مودی

نئی دہلی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی رائے دہندگان سے خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے ‘فرسٹ ٹائم ووٹرس’ سے جمہوریت کے اس تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے لئے جمعرات کو صبح سات بجے سے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہو گئی۔ پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی 543 سیٹوں میں سے 91 نشستوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے ۔ مسٹر مودی نے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ‘‘لوک سبھا انتخابات کے لئے آج پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہے ۔ سبھی ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ وہ جمہوریت کے اس تہوار میں ضرور حصہ لیں’’۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھاکہ ‘‘زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ پہلے ووٹنگ، پھر ناشتہ۔انہوں نے خاص طور پر نوجوان اور ‘فرسٹ ٹائم ووٹرس’ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img