جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

میرواعظ عمر فاروق سرینگر واپس پہنچ گئے

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے سامنے مبینہ فنڈ نگ کے سلسلے میں حاضر ہونے اور تین روز تک اُن سے پوچھ تاچھ ہونے کے بعد جمعرات کی سہ پہر قریب ساڑھے پانچ پرواز کے ذریعے نئی دہلی سے کشمیر پہنچ گئے ۔

میر واعظ عمر فاروق کے نام این آئی اے نے تین نوٹس جاری کی تھی اور اُنہیں نئی دہلی میں این آئی اے کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی ۔اگرچہ میر واعظ نے اپنے وکیل کے ذریعے پہلے دو نوٹس کا تحریری جواب دیکر بعض سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا اور مذکورہ ایجنسی کو کشمیر میں تعاﺅن دینے کی یقین دہانی کرائی ۔تاہم تیسری نوٹس جاری ہونے کے بعد حریت (ع) کی ایکزیکٹیو اجلاس منعقد ہوا ،جس میں میر واعظ نے این آئی اے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ لیا ۔

تین روز قبل سوموار کو علی الصبح میر واعظ نئی دہلی پہنچے اور این آئی اے ہیڈ کواٹر میں مذکورہ ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے ۔مسلسل تین روز تک این آئی اے نے میر واعظ سے پوچھ تاچھ کی اور جمعرات کو واپس سرینگر پہنچ گئے ۔

میر واعظ نے نئی دہلی میں این آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے قبل عوام سے امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img