بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
19.7 C
Srinagar

پونچھ میں ووٹنگ مشینوں اور ایک مخصوص پارٹی کے ای وی ایم بٹن میں خرابی سے پولنگ عمل متاثر

جموں، (یو این آئی) جموں پارلیمانی نشست کے لئے جمعرات کی صبح پولنگ شروع ہونے کے بیچ جہاں ضلع پونچھ کے قریب دو درجن پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ مشینیں بے کار ہونے کے باعث لوگوں نے ووٹ ڈالے بغیر ہی گھروں کی راہ لی وہیں چند ویڈیوز وائرل ہوئے جن میں رائے دہندگان بالخصوص پولنگ ایجنٹس یہ کہہ رہے ہیں کہ ووٹنگ میشنوں میں کانگریس پارٹی کے لئے مقرر بٹن نمبر چار بے کار ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پونچھ ضلع کے قریب دو درجن پولنگ اسٹیشنوں کے رائے دہندگان نے جمعرات کی علی الصبح سے دوپہر تک انتظار کرنے کے بعد بالآخر ووٹ ڈالے بغیر ہی اپنے گھروں کی راہ اختیار کی۔ ان پولنگ اسٹیشنوں میں مشینیں یا تو خراب تھیں یا ان مشینوں میں کانگریس پارٹی کا بٹن کام نہیں کررہا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں لورن پونچھ کے ایک پولنگ ایجنٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ گورئمنٹ مڈل اسکول لورن میں قائم پولنگ اسٹیشن پر جب جمعرات کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے رائے دہندگان جن میں مرد وخواتین شامل تھے، ووٹ ڈالنے پہنچے تو وہ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد بغیر ووٹ ڈالے ہی گھر چلے گئے کیونکہ ووٹنگ مشین میں کانگریس پارٹی کے لئے مختص بٹن نمبر چار کام نہیں کررہا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img