جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

کشتواڑ میں تیسرے دن بھی کرفیو جاری

جموں۔یواین آئی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر اور اُن کے ذاتی محافظ کی گذشتہ روز نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جمعرات کو لگاتار تیسرے دن بھی کرفیو نافذ رہا۔ضلع اسپتال کشتواڑ میں منگل کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں کی فائرنگ سے آر ایس ایس کے لیڈر چندرا کانت سنگھ اور ان کے ذاتی محافظ راجندر کمار جاں بحق ہوئے۔ حملہ آور مہلوک پولیس اہلکار (ذاتی محافظ) کی سروس رائفل بھی چھین کر فرار ہوگئے۔دریں اثنا آئی جی پولیس جموں منیش کمار سنہا نے بتایا ‘کشتواڑ میں کچھ لوگوں کو اٹھایا گیا ہے اُن بالائی زمین کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے جن پر شک تھا اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہتھیار لے کے کوئی باہر سے نہیں آرہا ہے بلکہ ٹاؤن کے اندر ہی ہتھیار چھپائے جارہے ہیں۔سنہا نے کہا کہ جس علاقے کی طرف وہ بندہ (جس نے چندر کانت اور ان کے ذاتی محافظ کو ہلاک کیا) بھاگا تھا اس علاقے کو پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے گھیرے میں لیا ہے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرتکب کی شناخت معلوم کرنے کے بارے میں کوششیں جاری ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قصبہ کشتواڑ میں جمعرات کو بھی امن قانون کی بحالی کے تئیں کرفیو تیسرے روز بھی جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں فوج کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img