بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
19.7 C
Srinagar

محمد اعظم خاں کے خلاف بدسلوکی اور دھمکی کا مقدمہ

رامپور،10 اپریل :  اترپردیش کی رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس پی ۔ بی ایس پی عظیم اتحاد کے امیدوار اعظم خاں کے خلاف ملک تھانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے علاوہ بدسلوکی اور دھمکی کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔
سرکاری ذرئع نے بدھ کے روز یہ اطلا دی۔ انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً سوا دس بجے بی ڈی او جائزہ انچارج انل کمار چوہان کی تحریر پر اتحاد کی امیدوار اعظم خاں کے خلاف ملک تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے، 505(1) کے علاوہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لوک سبھا سیٹ رامپور سے اتحاد کے امیدوار سابق وزیر محمد اعظم خان کے خلاف سات اپریل کو بی ڈی او جائزہ انچارج انل کمار چوہان کی تحریر پر شاہ آباد کوتوالی میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر وقار کے منافی تبصرہ کرنے کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 171 جی۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 125 اور 135(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img