شوپیان/شوپیان کے امام صاحب علاقے میںگزشتہ دنوں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ میں 2جنگجوﺅں کی یاد میںگاندربل کے کنگن علاقے کے کچھ حصوں میں مکمل ہڑتال رہی جس دوران علاقے میں اکثر کار باری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں عام ٹرانسپورٹ غائب رہا۔تاہم شوپیان میں معموالات بحال ہوئے جس کے نتیجے میں علاقے میںبازار اور کار باری مکمل طور کھل گئے جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی چلتا رہا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیان کے امام صاحب علاقے فورسز اور جنگجووں کے درمیان ایک خون ریز جھڑ پیںحزب کے2جنگجوجاں بحق ہوئے۔ اس دوران ضلع گاندر بل کے علاقے میں منگل کو مسلسل تیسرے روز کچھ حصوں میں مکمل ہڑتال رہنے کے دوران تمام کار باری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں سے بھی ٹرانسپورٹ غائب رہا۔جبکہ شوپیان میںمعمولات بحال ہوئے جس دوران علاقے میں تمام سڑکوں سے ٹرانسپورٹ چلتا رہا۔خیال رہے 6اپریل کوشوپیان میں اہل رشید شیخ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فورسز کے ساتھ ایک معرکہ میں جاں بحق ہوا تھا۔