اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

ٓٓآری پل ترال کے جنگلات میں شدید فائرنگ ،جنگجو ممکنہ طور پرفرار

ترال۹/تحصیل آری پل کے صوفی گنڈ جنگلات میں دوران محاصرہ فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گولیوں کا تبدلہ ہواجس کے نتیجے میں علاقے میں علاقے میں خوف و دہشت اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔اس دوران فورسز نے فائرنگ اور کئی زوردار دھماکوں کے بعد دور دور تک کے علاقوں کو محاصرے میںلے کر ممکنہ طور مفرور جنگجوﺅں کی تلاشی تیز کر دی ہے ۔ ادھر علاقے میںجھڑپ کی افواہ کے بعدنوجوانوں نے بس اسٹینڈ ترال میں فورسز کی گاڑیوں اور دکانوں پر پتھراو شروع کیا جس کے نتیجے میں علاقے میںبیشتر دکانیں بند رہے جبکہ انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے تحصیل آرای پل کے تحت آنے والے علاقے صوفی گنڈ کے جنگلات میں محاصرے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں علاقے میں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔پولیس ذرائع نے بتایامنگل کے صبح فوج اور فورسز نے علاقے میںجنگجوﺅں کی موجود گئی کے بعدمنگل کے صبح سویرے محاصرے میں لے کر نو بجے کے قریب تلاشی کارروائیاں شروع کی جس دوران علاقے میںزبردست فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے میںپہلے فائرنگ ہوئی اور اس کے بعد جنگل میں 4زوردار دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پورا علاقہ لرز اٹھاجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں یہاں زبردست خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوا۔ذرائع نے بتایافائرنگ کے فوراً بعدفوج نے مذدیک کمک کو طلب کر کے وسیع جنگلاتی حصے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں تیز کر دی ہے ۔ادھر جنگل میں فائرنگ کے علاقے کی طرف جا رہی فورسز گاڑیوں پربس اسٹینڈ ترال میںکچھ نوجوانوں نے شدید پتھراو کیا جس کے نتیجے میں علاقے میںزبردست افرا تفری کا ماحول پیدا کیا جبکہ مقامی دکانداروںنے اپنی دکانوں کے شٹر گرا کر محفوظ مقامات کی طرف فرار بھاگ گئے جبکہ علاقے میں مکمل ہڑتال ہوئی جہاں بعد میں دیرے دیرے کچھ دکان کھل گئے ۔ ۔پولیس ذرائع نے بتایا علاقے میں جنگجوﺅں کی موجود گی کے بعدمحاصرے میں لیا گیا جہاں بعد میںطرفین کے درمیان گولیو کا تبادلہ ہو اہے جبکہ فارئرنگ کے بعد فوج اور فورسز نے دور دور تک جنگلات کو سخت محاصرے میںلے کرتلاشی کارروائیاں تیز کی ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔خیال رہے زاجی کھوڑ کہیلیل ترال میں بھی دو روز قبل اسی طرح کے ایک واقعے میں طرفین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس دوران جنگجوﺅں جائے جھڑپ سے فرار ہونے میں کا میاب ہوے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img