اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

این آئی اے ہیڈ کوارٹر پر میرواعظ کی پوچھ تاچھ دوسرے روز بھی جاری

سرینگر/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے میرواعظ عمر فاروق کو مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایجنسی کے ہیڈ کواٹر واقع نئی دہلی پرحریت کانفرنس (ع)کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کی پوچھ تاچھ دوسرے روز بھی جاری رہی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے)نے حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں منگل کے روز ایجنسی کے ہیڈ کواٹر واقع نئی دلی پر دوسرے دن بھی پوچھ تاچھ کی ہے ذرئع نے بتایا اس۔ذرائع کے مطابق میرواعظ صبح سویرے مسلسل دوسرے روز صبح این آئی اے کے دفتر پہنچ گئے جہاں ا±ن سے دن بھرپوچھ تاچھ ہوئی۔خیال رہے میر واعظ کو اسے قبل کئی نوٹس روانہ کئے تھے جس کے بعد میر واعظ نے دلی جانے میں خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم اس کے بعدایجنسی نے ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں دلی بلا کر مکمل تحفظ کی یقین دہانی کی تھی جس کے بعد میر واعظ عمر فاروق دلی میں ایجنسی کے ہیڈ کواٹرپر حاضر ہوئے۔قابل کر بات یہ ہے کہ این آئی اے نے حریت کانفرنس (گ)کے چیئر مین سید علی گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے این آئی اے نے26فروری کو میرواعظ کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر پر چھاپہ مار کر وہاں باریک بینی سے تلاشی لی تھی۔ایجنسی نے گذشتہ برس میرواعظ کے دو قریبی رشتہ داروں، مولوی منظور اور مولی شفاعت سے فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جبکہ شبیراحمد شاہ نعیم احمد خان سمیت متعدد حریت لیڈران فنڈنگ کیس معاملے میں دلی کے تہاڑ جیل میں مقید ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img