ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

شاہراہ بندش،انسانی المیہ میں تبدیل :سجاد لون

’یہ کشمیر ہے فلسطین نہیں،جس کشمیر کو خون سے سینچا ،وہ کشمیر ہمارا ہے‘ :محبوبہ مفتی

سرینگر: پیپلز کانفرنس (پی سی ) چیئرمین سجاد غنی لون نے اتوار کو کہا ہے کہ شاہراہ پر لوگوں کی نقل وحرکت پر بند ش انسانی المیہ میں تبدیل ہوا ۔انہوں نے گور نر ستیہ پال سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے۔

سجاد غنی لون نے کہا ’شاہراہ بندش ،اب انسانی المیہ بن گیا ۔ریاست بھر میں سیلاب آگیا ۔لوگوں کو شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا پڑ رہا ہے ‘۔شاہراہ کی بندش لوگ بڑے پیمانے سخت رد ِ عمل ظاہر کررہے ہیں جبکہ سیاسی لیڈران نے سڑکوں پر آکر صدائے احتجاج بلند کی اور فیصلے کو آمرانہ طرز عمل قرار دیا ۔

ادھر سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی دی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا’یہ کشمیر ہے فلسطین نہیں ،ہم کشمیر کو اوپن ائر جیل بننے کی اجازت نہیں دیں گے ،جس کشمیر کو خون سے سینچا ،وہ کشمیر ہمارا ہے ‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img