شاہراہ بندش:این سی ،پی ڈی پی سڑکوں پر سراپا احتجاج

شاہراہ بندش:این سی ،پی ڈی پی سڑکوں پر سراپا احتجاج

ایشین نیوز ڈیسک

سرینگر: سرینگر ۔جموں شاہراہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو عام لوگوں کے لئے بند رکھنے کے خلاف ریاست کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس(این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )نے سڑکوں پر نکل صدائے احتجاج بلند کی ۔

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں ایک احتجاجی دیلی نکالی گئی ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ شاہراہ بندش کو آمرانہ طرز عمل سے تعبیر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لیا جائے ۔انہوں نے کشمیر کےلئے شاہراہ لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے اور اسے عام لوگوں کےلئے بند رکھنا قابل مذمت ہے ۔

ان کا کہناتھا ’ اس سے پہلے یہ مزید خون خرابہ ہو یہ فیصلہ واپس لیا ،یہ کالونی ہے یا آزاد ملک میں ہم رہتے ہیں ،ان کو معلوم تھا پلوامہ حملہ ہونے والا ہے ،اپنا کیا ہوا ہے ،ہمیں اس مصیبت سے نکا لا جائے ۔اس سے پہلے احتجاج میں شدت آئے ،فیصلہ وا پس لیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ گور نر انتظامیہ اور مرکز کا فیصلہ زر و زبردستی پر مبنی ہے جبکہ اس فیصلے سے لوگوں کو مشکلات کے ساتھ ساتھ اقتصادی طور شدید نقصان سے دوچار ہو نا پڑ سکتا ہے ۔ادھر نیشنل کانفرنس کے کارکنان پارلیمانی حلقہ انتخاب اننت ناگ کے امیدوار حسین مسعودی کے قیادت میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔

اس دوران انتظامی فیصلے کے خلاف پی ڈی پی نے ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔پی ڈی پی نے یہ احتجاجی ریلی پارٹی لیڈر محمد اشرف میر اور خورشید عالم کی قیادت میں نکالی ۔انہوں نے سرینگر کے اتھواجن کراسنگ مرکز کے نزدیک احتجاجی دھرنا دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.