جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

بڈگام میں پولیس پارٹی پر حملہ ،اہلکار کو بنایا گیا یرغمال

سرینگر::پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ بڈگام میں پولیس کی ایک پارٹی پر ایک گائوں میں حملہ کیا گیا اور ایک اہلکار کو یرغمال بنایا ۔اس سلسلے میں پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن بیروہ بڈگام سے وابستہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم نے عدالتِ مجاز کی جانب سے 512سی آر پی سی کے تحت طاریق ملک ولد علی محمد ملک ساکنہ وارگام بڈگام کے خلاف اجرا کی گئی غیر ضمانتی وارنٹ کی تعمیل کے سلسلے میں علاقے کا رخ کیا تو وہاں موجود مرد و زن کے ایک ہجوم نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول کر حملہ کیا جس دوران ایک پولیس کانسٹیبل کو یرغمال بنایا گیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق چنانچہ پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمال بنائے اہلکار کو چھڑانے میں کامیابی حاصل کی ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img