اننت ناگ پارلیمانی حلقہ 17 نامزدگیاں درست ، 2 کاغذاتِ نامزدگی رد

اننت ناگ پارلیمانی حلقہ 17 نامزدگیاں درست ، 2 کاغذاتِ نامزدگی رد

اننت ناگ /اننت ناگ پارلیمانی حلقے کیلئے داخل کئے گئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال آج حلقہ کے ریٹرننگ افسر خالد جہانگیر نے انجام دیں ۔ اس موقعہ پر حلقے کے چناؤ مبصرین اور کئی اُمیدواروں کے نمائیندے بھی موجود تھے ۔ اس دوران راشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے سفیر احمد ملک اور آزاد اُمیدوار بشیر احمد ملک کے کاغذات کو مختلف وجوہات کی بنا پر رد کیا گیا ۔ جن اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست پائے گئے اُن میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی ، بی جے پی کے صوفی یوسف ، انڈین نیشنل کانگریس کے غلام احمد میر ، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ، جموں کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے نثار احمد وانی ، جموں کشمیر پیوپلز کانفرنس کے چودھری ظفر علی ، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر ، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی ( لوہیا ) کے سریندر سنگھ کے علاوہ آزاد اُمیدوار امتیاز احمد راتھر ، ردھوانہ سنم ، ریاض احمد بٹ ، زبیر مسعودی ، علی محمد وانی ، غلام محمد وانی ، قیصر احمد شیخ ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حسین بیگ شامل ہیں ۔ دریں اثنا شمس خواجہ کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کو کل یعنی 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ اس حلقے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاتیخ 8 اپریل سہ پہر تین بجے تک مقرر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.