اقوام متحدہ ، 5 اپریل : امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے وینزویلا میں انسانی صورت حال پر غورو خوص کے لئے اگلے ہفتے ایک میٹنگ بلانے کی درخواست کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے سلامتی کونسل کو وینزویلا میں انسانی صورت حال کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس اجلاس کے 10 اپریل کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔
اسی دوران ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسے وینزویلا کو بغیر لائسنس کے انسانی امداد فراہم کرنے کا موقع ملا ہے۔ واضح ر ہے کہ وینزویلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو رہے ملک بھر احتجاج کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اس پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ کہا ہے کہ وہ فوجی متبادل پر بھی غور کر رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے صدر اور حزب اختلاف کے لیڈر جوآن گوائیڈو نے 23 جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔
جاری ۔ یواین آئی