واشنگٹن، 5 اپریل : چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ وقت کے دوران چین۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی معاہدے پر نئے طریقے سے پیش رفت ہوئی ہے۔
چین کے نائب وزیر اعظم ليو ہی نے جمعرات کو مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ایک میٹنگ میں مسٹر جن پنگ کا یہ پیغام ان تک پہنچایا۔
مسٹر جن پنگ نے اپنے پیغام میں فریقین سے باہمی احترام، مساوات، فوائد اور مسائل کو حل کرنے کا جذبہ برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ جتنی جلدی ممکن ہو معاہدے پر مذاکرات مکمل کی جا سکے۔
ژنہوا۔