کولگام : جنوبی ضلع کولگام میں آئی ٹی بی پی فورسز کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا ۔
کولگام پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چولگام کے مقام مذکورہ فورسز گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر پلڑ گئی جسکے نتیجے میں اس میں سوار کم ازکم تین اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔