ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

پارلیمانی انتخابات :آئی جی پی کشمیر کا دورہ بڈگام

بڈگام : ریاستی پولیس کے صوبائی سربراہ کشمیر، شیام پراکاش پانی نے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں وسطی بڈگام کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ریاستی پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے احسن انعقاد کےلئے بڈگام میں آئی جی پی ،ایس پی پانی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

بیان کے مطابق آئی جی کشمیر ،کے ہمراہ ڈی آئی سی سینٹرل کشمیر ودھی کمار بردی اور ایس پی بڈگام امود ناگپور تھے ۔میٹنگ کے دوران ضلعے میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں افسران سے جانکاری حاصل کی ۔

ایس پی پانی نے افسران اور جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے کے دوران نظم وضبط کا خاص رکھیں اور پیشہ ورانہ خدمات تن دہی ولگن کے انجام دیں ۔انہوں نے افسران اور جوانوں کو ہدایت دی کہ وہ رائے دہند گان کو ووٹنگ عمل کے دوران پرامن ،سازگار اور خوشگوار ماحول فراہم کریں جبکہ آپسی تال میل کو بھی بہتر سے بہتر بنائیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img