نئے زنانہ کالج سرینگر میں زیر تعلیم طالبات کا احتجاج

نئے زنانہ کالج سرینگر میں زیر تعلیم طالبات کا احتجاج

دوسروں کالجوں میں منتقل کرنے کے حکومتی فیصلہ پر کیا اعتراض

سرینگر: نئے زنانہ کالج سرینگر میں زیر تعلیم طالبات نے بدھ کو احتجاجی مظاہرے کئے ۔مظاہرین طالبات کا کہنا ہے کہ اُنہیں دوسرے کالجوں میں منتقل کیا جارہا ہے اور فیصلہ اُنکے قابل ِ قبول نہیں ۔

بدھ کو پریس انکلیو میں طالبات کی ایک خاصی تعداد نمودار ہوئی ،جہاں انہوں نے حکومت کے اُس فیصلے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ،جس کے ذریعے اُنہیں دیگر کالجوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔

احتجاجی طالبات نے بتایا کہ وہ نئے زنانہ ڈگری کالج میں زیر تعلیم ہیں ،لیکن اب اُنہیں امر سنگھ اور گور نمنٹ ڈگری کالج نواکدل منتقل ہونے کے لئے کہا جاتا ہے ۔ان کا کہناتھا’ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اس وقت ہمیں کیوں دوسرے کالجز منتقل کیا جارہا ہے ۔

مذکورہ نیا کالج زکورہ سرینگر میں قائم کیا گیا ہے ،جہاں طالبات کی ایک بڑی تعداد زیر تعلیم ہے ۔یہ کالج امر سنگھ کالج کے’کتب خانہ بلاک ‘ سے ماضی کا م کررہا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.