جے کے پی سی سی میں مبینہ بے ضابطگیاں ،کرائم برانچ تحقیقات کرے گی

جے کے پی سی سی میں مبینہ بے ضابطگیاں ،کرائم برانچ تحقیقات کرے گی

پی ٹی آئی

سرینگر: تعمیراتی ایجنسی’ جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کار پوریشن ‘(جے کے پی سی سی ) میں بڑے پیمانے پر ہوئے مبینہ گھوٹالوں کی تحقیقات جموں وکشمیر کرائم برانچ کرے گی ،جو اس معاملے کی نسبت عنقریب ’ایف آئی آر ‘ درج کرے گی ۔

یہ فیصلہ حکومت نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات یا رپورٹ کے بعد معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے لیا ہے اور  حکومت نے اب مذکورہ تعمیراتی ایجنسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائم برانچ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنانے، سرکاری محکموں میں کورپشن کے عنصرکو ختم کرنے اورچوری دروازے سے بھرتیوں کو روکنے کےلئے یہ ایک بڑا اقدام ہے ۔ خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی ) نے اپنی ایک رپورٹ میں سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تعمیراتی ایجنسی’ جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کار پوریشن ‘(جے کے پی سی سی ) کے کام کرنے سے متعلق کئی طرح کی شکایات موصول ہوئی ہیں ،خاص طور پر’ سیول کنٹریکٹس‘ ،غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر مبینہ بے ضابطگیوںسے متعلق شکایات شامل ہیں ۔

حکام کے مطابق ریاستی حکومت نے ان شکایات کی حقیقت جاننے کےلئے ’فیکٹ فاینڈنگ کمیٹی ‘تشکیل دی ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی نے معاملے کی نسبت تحقیقات شروع کردی اور دوران تحقیقات تعمیرائی ایجنسی (جے کے پی سی سی ) میں کئی سطحوں پر بے ضابطگیاں پائی گئیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کی جانب سے تشکیل دی گئی ’فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ‘ کی جانب سے کی گئی تحقیقات اور رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ جے کے پی سی سی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جموں وکشمیر کرائم برانچ کرے گی

انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کو جے کے پی سی سی کی جانب سے کی گئی تعمیراتی کاموں اور زیر تعمیر کاموں کی جانچ سونپ دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ کرائم برانچ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات آگے بڑے گی جبکہ ملوثین کے خلاف کارروائی بھی کی جائیگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.