پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

سرحد پر پاکستان نےبھیجا ایف 16 کا بیڑا

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ابھی بھی برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی رات تین بجے کے قریب پاکستانی فضائیہ کے چار ایف 16 طیارے ہندوستانی سرحد کے بہت قریب آ گئے تھے۔ پاکستان نے ایف 16 کے ساتھ ساتھ ایک یو اے وی بھی بھیجا تھا۔ یہ واقعہ پنجاب واقع کھیم کرن سیکٹر کا ہے۔

پاکستان کی حرکت کو رڈار نے پکڑ لیا۔ اس کے فورا بعد ہندوستان نے جوابی کارروائی کی اور سکھوئی 30 اور میراج 2000 بھیجے۔ ہندوستانی فضائیہ کو آسمان میں دیکھتے ہی پاک کے طیارے واپس لوٹ گئے۔ کچھ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پاکستانی طیارے، سرحد پر ہندوستانی فوج کی تعیناتی کا پتہ لگانے کے مقصد سے سرحد کے اتنے قریب بھیجے گئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img