مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے آج جاری ہوگا نوٹیفکیشن

مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے آج جاری ہوگا نوٹیفکیشن

بھوپال، 2 اپریل :  مدھیہ پردیش کے پہلے اور ملک کے چوتھے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔
اس کے ساتھ ہی ریاست کی چھ پارلیمانی نشستوں پر نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق پہلے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں 11۔سیدھی، 12 شهڈول (ایس ٹی)، 13۔ جبل پور، 14 منڈلا (ایس ٹی)، 15 بالاگھاٹ اور 16 چھندواڑا میں الیکشن کرایا جائے گا۔ الیکشن پروگرام کے تحت آج نوٹیفکیشن کی اشاعت ہوگی۔ نو اپریل نام داخل کرنے کی آخری تاریخ، 10 اپریل پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ، 12 اپریل نام واپس لینے کی آخری تاریخ، 29 اپریل ووٹنگ کی تاریخ اور 23 مئی ووٹوں کی گنتی تاریخ طے ہے۔
پارلیمانی حلقہ بالاگھاٹ کے تحت آنے والے اسمبلی حلقے 108 ۔ بیهر (ایس ٹی)، 109۔لاجي اور 110۔پرسواڑا میں ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے دوپہر چار بجے تک رہے گا۔ باقی تمام پارلیمانی حلقوں اور 15 بالاگھاٹ کے باقی اسمبلی علاقوں میں پولنگ کا وقت صبح سات سے شام چھ بجے تک رہے گا۔
مدھیہ پردیش میں کل چار مراحل میں لوک سبھا انتخابات ہوں گے۔ چوتھے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں، پانچویں میں سات، چھٹے میں آٹھ اور ساتویں اور آخری مرحلے میں بھی آٹھ پارلیمانی سیٹوں پر انتخاب ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔
یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.