راہل کی امیدواری پر تبصرے کے لئے وایناڈ کے لوگوں سے معافی مانگیں اعظم: کانگریس

راہل کی امیدواری پر تبصرے کے لئے وایناڈ کے لوگوں سے معافی مانگیں اعظم: کانگریس

 

نئی دہلی، 2 اپریل :  کانگریس نے پیر کو وايناڈ سیٹ سے راہل گاندھی کی امیدواری سے متعلق کیے گئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تبصرے پر تنقید کی اور ان سے ملک اور وايناڈ کے لوگوں سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔
پارٹی نے اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے بھی وزیر اعظم کے تبصرہ کے سلسلے میں نوٹس لینے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے کہاکہ ’’اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے مایوس وزیر اعظم نے اپنے عہدے اور جمہوری اقدار کے وقار کو زک پہنچائی ہے۔ وزیر اعظم نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی وايناڈ سیٹ سے ایک خاص مذہب کے لوگوں کے یہاں رہنے کے سبب امیدوار بنے ہیں‘‘ ۔
انہوں نے کہاکہ ’’وزیر اعظم کو اس کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے تحریک آزادی کی تذلیل کی ہے، انہوں نے پورے جنوبی ہند کی توہین کی ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لیتے ہوئے مسٹر مودی کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
واضح ہے کہ پیر کے روز وردھا میں انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم مودی نے مسٹر راہل گاندھی کے کیرالہ کی وايناڈ لوک سبھا سیٹ سے امیدواری کے سلسلے میں انہیں ہدف تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس اکثریتی آبادی والے حلقوں میں امیدواری سے ڈر رہی ہے کیونکہ اس نے ہندو دہشت گردی لفظ استعمال کر کے ہندوؤں کی توہین کی تھی۔
وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ’’کانگریس نے امن پسند ہندوؤں کو دہشت گرد بتایا تھا اور وہ جانتی ہے کہ اب یہ کمیونٹی اسے سزا دینے والی ہے‘‘۔
وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ’’کانگریس نے ہندوؤں کی توہین کی۔ اب لوگوں نے اس الیکشن میں کانگریس کو سزا دینے کا ذہن بنا لیا ہے۔ اس پارٹی کے لیڈر اب اکثریت ی آبادی کی بالا دستی والی لوک سبھا سیٹوں سے الیکشن لڑنے میں کترا رہے ہیں اس لئے وہ لوگ اب وہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں جہاں اکثریتی طبقہ اقلیت میں ہے‘‘۔
یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.