ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
4.5 C
Srinagar

سکم سیٹ پر پی ڈی رائے کی پوزیشن مضبوط

نئی دہلی، 2 اپریل  :  سکم کی سیاست میں دو دہائی سے زیادہ عرصہ تک دبدبہ قائم رکھنے والے سکم ڈیموکریٹک فرنٹ (ایس ڈی ایف ) نے ریاست کی واحد لوک سبھا سیٹ پر موجودہ ایم پی پریم داس رائے پر ایک بار پھر داؤ لگایا ہے جن کے سامنے کوئی خاص چیلنج نہیں ہے۔
چین، نیپال اور بھوٹان کی بین الاقوامی سرحد کو چھوتی ہوئی اس لوک سبھا نشست سے مسٹر پریم داس رائے تیسری بار انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں. ریاست کے وزیر اعلی اور ایس ڈی ایف کے صدر پون کمار چاملنگ نے مسٹر رائے پر پھر اعتماد کا ظہار کیا ہے۔ مسٹر چاملنگ خود چھٹی بار وزیر اعلی بننے کے لئے ریاست کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔ کانگریس نے سکم لوک سبھا سیٹ سے بھرت بیسنیس کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لئے 11 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
جاری یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img