پاکستان کے ایف۔16 کو مار گرانے والے جانباز ابھینندن سری نگر اپنے اسکواڈرن لوٹے گزشتہ ماہ پاکستان کے ذریعہ پکڑے گئے اور پھر دو دن بعد ہندوستان کو سونپے گئے ونگ کمانڈر ابھینندن سری نگر میں اپنے اسکواڈرن میں واپس چلے گئے ہیں

پاکستان کے ایف۔16 کو مار گرانے والے جانباز ابھینندن سری نگر اپنے اسکواڈرن لوٹے گزشتہ ماہ پاکستان کے ذریعہ پکڑے گئے اور پھر دو دن بعد ہندوستان کو سونپے گئے ونگ کمانڈر ابھینندن سری نگر میں اپنے اسکواڈرن میں واپس چلے گئے ہیں

اپنی دلیری اور بہادری سے پاکستان کو سبق سکھانے والے ہندوستانی فضائیہ کے جانباز ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان سری نگر واقع اپنے اسکواڈرن میں لوٹ آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ پاکستان کے ذریعہ پکڑے گئے اور پھر دو دن بعد ہندوستان کو سونپے گئے ونگ کمانڈر ابھینندن سری نگر میں اپنے اسکواڈرن میں واپس چلے گئے ہیں۔ حالانکہ، صحت وجوہات سے وہ چار ہفتے کی چھٹی پر ہیں۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ ابھینندن نے چھٹی کی مدت کے دوران چنئی واقع اپنے گھر جانے کی بجائے سری نگر میں اپنے اسکواڈرن میں رکنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن تقریبا 12 دن پہلے اس وقت چھٹی پر گئے تھے جب سلامتی ایجنسیوں نے پاکستان سے ان کی واپسی کے بعد ان سے پورے واقعہ کی جانکاری لینے ( ڈی بریفنگ) کی دو ہفتے کی طویل قواعد پوری کی تھی۔

 

ذرائع نے بتایا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے چنئی واقع اپنے گھر جا سکتے تھے لیکن انہوں نے سری نگر جانا پسند کیا جہاں ان کا اسکواڈرن ہے۔ صحت وجوہات سے لی گئی چار ہفتے کی چھٹی کے ختم ہونے کے بعد ایک میڈیکل بورڈ ابھینندن کی فٹنس کی جانچ کرے گا تاکہ فضائیہ کے اعلیٰ افسران یہ طے کر سکیں کہ کیا وہ پھر سے جنگی پائلٹ کے رول میں آ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.