متحد نہیں رہ سکیں کانگریس مخالف پارٹیاں، اندرا گاندھی نے کی واپسی

متحد نہیں رہ سکیں کانگریس مخالف پارٹیاں، اندرا گاندھی نے کی واپسی

نئی دہلی، 27 مارچ  : ایمرجنسی کے بعد متحد ہو نے والی پارٹیوں میں ٹوٹ اور اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد طرح طرح کے سیاسی چیلنجوں سے نبرد آزما’آئرن لیڈی‘ اندرا گاندھی کے عوام سے براہ راست رابطہ کی مہم کے آغاز کا 1980 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس (آئی) کو فائدہ ملا اور وہ زبردست اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آ گئیں۔
ساتویں عام انتخابات سے قبل قومی پارٹیوں میں کانگریس (آئی) اور کانگریس (یو)، جنتا پارٹی اور جنتا پارٹی (ایس) کا قیام ہو چکا تھا. سال 1977 میں پہلی بار اقتدار کا مزہ لوٹنے والے سوشلسٹ لیڈرز بکھر چکے تھے ۔ ان کے کچھ لیڈر جنتا پارٹی اور جنتا پارٹی (ایس) میں منقسم ہو گئے تھے. ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی اپنا وجود بنائے ہوئے تھی جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے اپنی تنظیمی پوزیشن کو مضبوط بنائی تھی جس کا فائدہ اس کو اس الیکشن میں ملا تھا۔
اس انتخاب میں اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ پر اندرا گاندھی کا مقابلہ کرنے کے لئے جنتا پارٹی کی جانب سے وجے راجے سندھیا انتخابی میدان میں اتری تھی لیکن مقابلہ میں کہیں ٹک نہیں سکیں۔ کانگریس (آئی) کے ٹکٹ پر مشہور ہوتے نوجوان لیڈر سنجے گاندھی نے اتر پردیش کی امیٹھی سیٹ پر انتخاب جیتا۔ سیاست پر حیرت انگیز طریقے سے گرفت رکھنے والے جگ جیون رام نے جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب هوئے تھے۔
جاری ،یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.