این سی ، کانگریس اتحاد فریب اور بے اعتباری کی علامت/پی ڈی پی
سرینگر/24مارچ/ٹی آئی نیوز/ این سی ، کانگریس اتحاد کو فریب اوربے اعتباری کی علامت قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی نے کہا ہے کہ مذکورہ اتحاد نے ہمیشہ ریاستی عوام کو مشکلات و مصائب میں مبتلا کئے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر نعیم اختر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی لیڈر شپ یہ محسوس کر چکی ہے کہ وہ تن تنہا پی ڈی پی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے جبکہ 1987کے انتخابات کا آج بھی ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ریاست کی تباہی کے لئے عبداللہ خاندان کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد جموں وکشمیر میں دھوکہ بازی اور بے اعتباری کی ایک زندہ مثال ہے ۔جمعہ کو پارٹی ہیڈ آفس پر سرینگر بڈگام پارلیمانی حلقہ انتخاب ،جہاں سے پارٹی نے نظیر احمد خان کو بطور امیدوار کھڑا کیا ہے، کی انتخابی تیاریوںسے متعلق پارٹی سنیئر لیڈر اور ریاستی عمر ان /106