برسبین میں سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر

برسبین میں سیریزجیتنے کے ساتھ نمبر ون رینکنگ رہے گی داؤ پر

رسبین، ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے لئے فیصلہ کن مقابلہ جمعہ سے برسبین کے میدان پر شروع ہونے جارہا ہے جس میں سیریز پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی نمبر ون ٹسٹ رینکنگ بھی داؤ پر رہے گی ہندوستان اور آسٹریلیا 1-1 کی برابری کے ساتھ چوتھے ٹسٹ میں داخل ہونے جارہی ہیں۔ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ ہندوستان نے میلبورن میں دوسرا ٹسٹ آٹھ وکٹ سے جیت کر سیریز میں برابری حاصل کی۔ سڈنی میں تیسرا ٹسٹ ڈرا پر ختم ہوا اور اب سیریز کا فیصلہ برسبین میں چوتھے اور فیصلہ کن ٹسٹ سے ہوگا۔ اگر ہندوستان برسبین ٹسٹ میں جیت جاتا ہے یا ڈرا کھیلتا ہے تو وہ بارڈر۔گواسکر ٹرافی اپنے پاس برقرار رکھے گا کیونکہ ہندوستان نے 19-2018 میں آسٹریلیا سے گزشتہ سیریز دو۔ایک سے جیتی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published.