سری نگر، نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ‘گپکار الائنس’ ایک پاک اتحاد ہے اور اس اتحاد کا واحد مقصد جموں وکشمیر سے چھینی گئی انفرادیت، اجتماعیت اور شناخت کی بحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔
انہوں نے جمعرات کو یہاں اپنی گپکار رہائش گاہ پر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کے زون صدور اور ضلع صدور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اللہ کے فضل و کرم اور عوامی اشتراک سے ہم ضرور سرخرو ہوں گے اور جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی میں کامیاب ہوں گے