پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
نئی دہلی ، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بالترتیب 82 اور 72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں آج 26 سے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 21 پیسے سے 24 پیسے بڑھے ہیں ۔ 27 نومبر کو ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 22 سے 26 پیسے اور پٹرول 17 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 82.13 روپے جبکہ ڈیزل 72.13 روپے ، ممبئی میں پٹرول 88.81 روپے اور ڈیزل 78.66 روپے،کولکتہ میں پٹرول 83.67 روپے اور ڈیزل 75.70 روپے اور چنئی میں پٹرول 85.12 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.56 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
آئی او سی ایل کے مطابق ، ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
میٹرو ڈیزل پٹرول
دہلی 72.13 82.13
ممبئی 78.66 88.81
کولکتہ 75.70 83.67
چنئی 77.56 85.12
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.