پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 82.13 روپے جبکہ ڈیزل 72.13 روپے ، ممبئی میں پٹرول 88.81 روپے اور ڈیزل 78.66 روپے،کولکتہ میں پٹرول 83.67 روپے اور ڈیزل 75.70 روپے اور چنئی میں پٹرول 85.12 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.56 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
آئی او سی ایل کے مطابق ، ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
میٹرو ڈیزل پٹرول
دہلی 72.13 82.13
ممبئی 78.66 88.81
کولکتہ 75.70 83.67
چنئی 77.56 85.12
یواین آئی