سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر – جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال

سری نگر:وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو دو روز بعد چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر فی الوقت کسی قسم کی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بتادیں کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے پیر کے روز بند کر دیا گیا تھا۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘قومی شاہراہ پر دونوں طرف سے چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کی گئی ہے’۔
انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن کا خیال رکھنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘قومی شاہراہ پر اگلے احکامات تک کسی قسم کی بڑی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی’۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہے جبکہ سری نگر – لیہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.