عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سویلائزیشنز ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ڈاکٹر مصدق ملک کو نئی دہلی آمد کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر مصدق ملک اس فورم میں شرکت کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس 20 سے 22 نومبر 2026 تک انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر تک ہونے والے ایس سی او سویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
یہ فورم ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تہذیبی، ثقافتی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔





