جموں, 20 نومبر : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو لوک بھون جموں میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جموں ڈویژن کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈویژنل کمشنر جموں، انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں، ڈپٹی انسپکٹر جنرلز، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس موجود تھے۔
اجلاس کے دوران جموں ڈویژن میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، امن و قانون کی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس و انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف سیکورٹی ایجنسیوں اور انتظامی اداروں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے اور پورے ڈویژن میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار





