جمعہ, نومبر 13, 2026
12.3 C
Srinagar

جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ کے پریگام میں بزرگ خاتون کے قتل کا معاملہ حل کر لیا، مرکزی ملزم گرفتار

پلوامہ، 13 نومبر: پیشہ ورانہ تفتیش اور مسلسل کوششوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ کے علاقے پریگام جاگیر کی رہائشی تقریباً 75 سالہ مسماۃ جانہ بیگم زوجہ غلام احمد بٹ کے قتل کے معاملے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

19-10-2026 کو پولیس اسٹیشن پلوامہ کو مذکورہ خاتون کے قتل کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 211/2026، دفعہ 103(1) بی این ایس کے تحت درج کرکے تفصیلی تحقیقات شروع کی گئیں۔

جرم کی سنگینی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس پی پلوامہ نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی، جس کی سربراہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پلوامہ کو سونپی گئی۔ اس ٹیم میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پلوامہ اور ڈی او پولیس پوسٹ نیوہ کو بھی شامل کیا گیا، تاکہ معاملے کی سائنسی بنیادوں پر، مؤثر اور مقررہ وقت میں تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مسلسل تفتیش اور دستیاب شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت عمران احمد میر ولد بشیر احمد میر، ساکن پریگام جاگیر کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اس جرم میں ایک دوسرے شخص کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، جس سے اس معاملے کے مزید پہلو سامنے آنے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔

پولیس اب اس معاملے کے تمام ممکنہ پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے، جن میں دیگر مشتبہ افراد کا کردار اور کسی وسیع تر مجرمانہ سازش کا امکان بھی شامل ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ جرم میں ملوث ہر فرد کی شناخت کرکے منصفانہ، شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img