جموں: جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں پاکستان میں مقیم ایک دہشت گرد ہینڈلر کی تقریباً 81 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد منسلک کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ منڈی کے گاؤں کھبلان میں انجام دی گئی، جہاں محمد ارشد کی ملکیتی 2 کنال اور 4 مرلہ اراضی کو قانونی طور پر منسلک کیا گیا۔
بیان کے مطابق محمد ارشد تقریباً 15 سال قبل مقبوضہ کشمیر چلا گیا تھا۔پولیس نے یہ کارروائی سال 2011 میں درج ایک مقدمے کے سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کی ہے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں نے موقع پر جائیداد کو منسلک کرنے کا سرکاری نوٹس بھی چسپاں کیا اور اسے قانونی پابندیوں کے تابع قرار دیا۔





