جمعہ, نومبر 13, 2026
12.3 C
Srinagar

ایل جی منوج سنہا نے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

جموں، 13 نومبر:  جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشتواڑ میں ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے جموں و کشمیر پولیس کے دو اسپیشل پولیس آفیسرز (ایس پی اوز) بابی چند اور رشپال کمار کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایل جی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دونوں اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی بہادری، فرض شناسی اور ملک کے لیے بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں انتظامیہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دونوں ایس پی اوز بدھ کی دوپہر اپنے کیمپ سے دھرنا مڑواہ میں بھارتی فوج کی ایک چوکی پر ڈیوٹی سنبھالنے کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم راستے میں لاپتہ ہوگئے۔ جمعرات کی صبح ان کی لاشیں دچھن کے جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img