ایم ایل اے رامبن نے گوبلر لیٹر پکِر مشینوں کا افتتاح کیا
جموں: رکن اسمبلی رامبن ارجن سنگھ راجو نے جمعہ کے روز میونسپل کونسل رامبن اور میونسپل کمیٹی بٹوت کے لیے خریدی گئی گوبلر لیٹر پکِر مشینوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان مشینوں کی شمولیت سے دونوں قصبوں میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور سڑکوں و عوامی مقامات سے کچرا جمع کرنے کے عمل میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔
ان مشینوں کے استعمال سے میونسپل اداروں کی صفائی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور صفائی کے کاموں کو جدید مشینی طریقے سے انجام دینا ممکن ہو سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد رامبن اور بٹوت میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے ساتھ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔





