سری نگر، 9 ستمبر: محکمہ موسمیات سری نگر کی جانب سے جاری تازہ پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں آئندہ دنوں کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چند ایک مقامات پر مختصر وقفے کے لیے بارش ہوسکتی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق 10 سے 12 ستمبر تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم کہیں کہیں مختصر دورانیے کی بارش ہوسکتی ہے۔
13 سے 16 ستمبر کے دوران چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے، خاص طور پر صبح سویرے اور دوپہر کے اوقات میں۔
اس کے بعد 17 سے 20 ستمبر تک موسم ایک بار پھر عمومی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم اس دوران بعض ایک مقامات پر مختصر بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ پانچ روز کے دوران فصلوں کی کٹائی اور دیگر زرعی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ خاص طور پر سیب اور دھان کی کٹائی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پانچ روزہ بارش کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے، تاہم مجموعی طور پر پورے خطے میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے۔





