بدھ, ستمبر 2, 2026
26.1 C
Srinagar

لولاب کے جنگل میں 24 سالہ نوجوان کی لاش لٹکی ہوئی برآمد

کپواڑہ، 2 ستمبر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے کے درپورہ میں جنگلی علاقے سے 24 سالہ نوجوان کی لاش لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی۔

ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ جنگل کے قریب رہائش پذیر مذکورہ نوجوان کی لاش درپورہ، لولاب کے علاقے میں لٹکی ہوئی حالت میں پایا گیا۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور مبینہ طور پر اس نے جنگلی علاقے میں خود کو پھانسی لگا لی۔

بعد میں نوجوان کی شناخت شوکت احمد پیر (24) ولد نظام دین پیر، ساکن استان بوتھ، درپورہ لولاب کے طور پر ہوئی۔

واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ — (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img