منگل, جولائی 28, 2026
30 C
Srinagar

جنتر منتر بیان پر محبوبہ مفتی کی معذرت، وائرل ویڈیو کو مستند قرار دیا

سرینگر، 28 جولائی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابقہ خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنتر منتر میں احتجاج کے دوران اپنے متنازع بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی اور وہ "بہانہ بنتا ہے” کہنا چاہتی تھیں، مگر جلد بازی میں صرف "بنتا ہے” ہی ادا کر سکیں۔

منگل کو سرینگر میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جنتر منتر میں انہوں نے مختلف میڈیا اداروں کو کئی بیانات دیے تھے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "ایک بیان میں میں نے عسکریت پسندی کا ذکر کیا اور میرا مقصد یہ کہنا تھا کہ ‘بہانہ بنتا ہے’، لیکن جلد بازی کی وجہ سے میں لفظ ‘بہانہ’ ادا نہ کر سکی اور صرف ‘بنتا ہے’ ہی کہہ پائی۔ مجھے لگا تھا کہ میں نے پورا جملہ ادا کر دیا ہے۔”

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی ہے اور وہ اسے جعلی قرار نہیں دیں گی۔انہوں نے کہا، ’میں یہ نہیں کہوں گی کہ ویڈیو فرضی ہے، یہ بالکل حقیقی ہے۔‘

انہوں نے کہا:وہ کوئی فیک ویڈیو نہیں ،ویڈیو صحیح ہے ،مگر جو لفظ کہ میں بہانہ بنتا ہے،کہیں مجھ سے سلپ کرگیا کیوں کہ میں بہت لوگوں سے بات کررہی تھیں ،اور اس کا الگ مطلب نکالا گیا،اگر میرے لوگوں کو میری اس بات سے جو بات ادھوری رہ گئی ان کو کہیں تکلیف پہنچی دل آزاری ہوئی ،ہوئی ہوگی کیوں کہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں ،میں اس کے لئے معزرت چاہتی ہوں ،کیوں کہ مجھے کرسی باپ دادائوں سے نہیں ملی۔‘

اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی پی نے 5 اگست کو یوٹی گیر احتجاج کی کال دی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img