راجوری، 27 جولائی: ضلع ترقیاتی کمشنر (ڈی ڈی سی) راجوری کے دفتر کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔ مسلسل موسلادھار بارش کے باعث عمارت کے احاطے میں ساختی دراڑیں نمودار ہونے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔
حکام کے مطابق انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کو کسی متبادل مقام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، تاکہ ملازمین اور عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب مسلسل بارشوں کے بعد عمارت میں واضح ساختی دراڑیں پیدا ہوئیں، جس سے عمارت کی سلامتی پر خدشات بڑھ گئے۔
ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ منتقلی کے دوران عوامی خدمات اور سرکاری کاموں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ تکنیکی ماہرین کی جانب سے عمارت کا مزید جائزہ لیا جائے گا تاکہ نقصان کی نوعیت اور بحالی کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا جا سکے۔ (کے این ٹی)




