جموں: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا اور وہاں انسداد دہشت گردی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے زمینی سطح کے کمانڈروں اور ہمہ وقت پر عزم جوانوں کے ساتھ نات چیت کی اور جاری کارروائیوں میں ان کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا۔
یہ جانکاری شمالی کمان نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا اور وہاں انسداد دہشت گردی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘آرمی کمانڈر نے اس موقع پر زمینی سطح کے کمانڈروں اور ہمہ وقت پر عزم جوانوں کے ساتھ نات چیت کی اور جاری کارروائیوں میں ان کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کو سراہا’۔




