جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ڈولگام علاقے میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک بار پھر آمنا سامنا ہوا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ڈولگام علاقے میں جاری مشترکہ آپریشن کے دوران ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مختلف ایجنسیوں سے معلومات حاصل کرکے ایک مربوط طریقے سے علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔





