بدھ, مارچ ۱۱, ۲۰۲۶
14.6 C
Srinagar

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط: پولیس

سری نگر: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد ضبط کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوپور پولیس نے میونسپل عمارت سوپور کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران اقبال مارکیٹ سے مین چوک سوپور کی طرف آ رہے بیٹری آٹو زیر رجسٹریشن نمبر JK01BA – 8171 کو روکا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران آٹو ڈرائیور اور اس میں سوار دوسرے شخص کے قبضے سے پوست بھوسہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو موقع ہی گرفتار کرلیا گیا۔
ملزموں کی شناخت سبزار احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن کاٹھی دروازہ رعناواری حال ڈوگلی ٹینگ سوپور (ڈرائیور) اور منظور احمد صوفی عرف من دوب ولد بشیر احمد صوفی ساکن نہر پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 19/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img