سری نگر: وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے ریکارڈ ہونے سے سردی کا قہر مسلسل جاری ہے جس سے اہلیان وادی گونا گوں مسائل و مشکلات سے دور چار ہو رہے ہیں۔کشمیر ویدر کے مطابق وسطی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ اور جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کے سرد ترین علاقے رہے ہیں جہاں کم از کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رات کا درجہ حرارت بالترتیب منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جموں وکشمیر کی گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.5 ڈگری سینٹی گرید جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں آنے والے دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے۔





