منگل, جنوری ۶, ۲۰۲۶
3.3 C
Srinagar

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظرا حکامات کی خلاف ورزی پر مقدمے درج

جموں:یوم جمہوریہ کی تقریبات اور سخت سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر جموں پولیس نے ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مکان مالکان کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 223 کے تحت دو مقدمے درج کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن باہو فورٹ نے ضلع مجسٹریٹ جموں کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مکان مالکان کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 223 کے تحت دو مقدمے درج کئے ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ان مکان مالکان کے خلاف کی گئی جنہوں نے اپنی رہائشی عمارتوں میں لازمی پولیس تصدیق کے بغیر کرایہ دار رکھے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمے شکیلہ زوجہ پرتم چند ساکن راجیو نگر نروال اور روہت کمار ولد دھرمیال ساکن نروال کے خلاف بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب زیر ایف آئی آر نمبر 9/2026 اور 11/2026 درج کئے گئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ مقدمات معمول کی تصدیقی اور نفاذی مہم کے تحت درج کئے گئے تاکہ خاص طور پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر کرایہ داروں کے تصدیق سے متعلق اصولوں پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جموں پولیس ایک بار پھر تمام مکان مالکان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کرایہ داروں کی تصدیق سے متعلق رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img