بدھ, دسمبر ۲۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

کپرن اننت ناگ میں تیندوا سی آر پی ایف کیمپ میں گھس آیا، جوان زخمی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک تیندوا اچانک سی آر پی ایف کے کیمپ میں داخل ہوا اور ناشتہ کررہے اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوگیا۔

سی آر پی ایف ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کے اہلکار کیمپ کے میس میں ناشتے کے لیے جمع تھے۔ اچانک ایک چیتا کیمپ کے اندر گھس آیا اور اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس سے کیمپ میں افرا تفری مچ گئی۔
حملے میں ایک جوان کملیش کمار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُس کا فوری علاج کیا۔

مقامی لوگوں اور کیمپ کے اطراف رہنے والے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جاسکے، جبکہ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ چیتے کو جلد قابو میں کرلیا جائے گا یا اسے محفوظ طور پر جنگل کی جانب دھکیل دیا جائے گا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img